پانچویں آئی سی آر سی قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

پانچویں آئی سی آر سی قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے تعاون سے پانچویں آئی سی آر سی قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا باضابطہ طور پر آغاز (آج) پیر سے کراچی میں ہو گا۔ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پہلی بار ریکارڈ 16 ریجنل کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں ملتان، کراچی، پشاور، سرگودھا، کوئٹہ، بہاولپور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، حیدرآباد، سیالکوٹ، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ایبٹ آباد اور کوئٹہ بولان شامل ہیں، ملتان کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی