تحریک انصاف آج وزیر اعظم کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرائیگی

تحریک انصاف آج وزیر اعظم کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرائیگی

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف آج وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائیگی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ دو روزقبل پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا تھا ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف آج وزیر اعظم کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائیگی۔ عمران نے کہاکہ میں چاہتا ہوں میری اوران کی سماعت ایک ساتھ ہو، پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہی مضبوط کرتے ہیں مگر وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولتے ہیں، وزیراعظم ہی پارلیمنٹ کوجواب دہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہوگا۔

مزید : صفحہ اول