سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یوم آزادی کیموقع پرصدر پاکستان ممنون حسین کے نام بھیجے گئے ایک برقی مراسلے میں انہیں قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی پیغام میں سعودی فرمانروا نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ پیغام میں پاکستان کی فلاح وبہبود اور اس کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ہے۔

سعودی فرمانروا

مزید : صفحہ اول