مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور قتل عام پر سخت تشویش ہے ، دفتر خارجہ

مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور قتل عام پر سخت تشویش ہے ، دفتر خارجہ

سلام آباد(آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہمیں مسئلہ کشمیر کے موجودہ صورتحال اور قتل عام پر سخت تشویش ہے

 ا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ خواہش ہے کہ پڑوسی ممالک سے خصوصاً اچھے تعلقات قائم رہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں8جولائی سے جاری آزادی کی تحریک میں اب تک بھارتی فورسز کارروائیوں کے نتیجے میں70کشمیری شہید ہو چکے ہیں پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت پر تشویش لاحق ہے۔ خطے میں امن باہمی تعاون کے ساتھ ہی آ سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے فلور پر سب سے پرانا متنازعہ ایشو ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا تسلسل جاری ہے۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے او عالمی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ۔

مزید : صفحہ اول