پاک فضائیہ نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا

پاک فضائیہ نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ائیر فورس نے یومِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا ۔ دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جن میں ملکی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر ائیرمین اور سویلین حضرات نے اکٹھے ہوکر قومی ترانہ گایا۔ اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل خالددبیر،ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف(پرسنیل) نے پرچم کشائی کی اورپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایاجس میں ائیر چیف نے کہا کہ، ’’اس اہم دن کو روایتی جذبہ حب الوطنی سے مناتے ہوئے، ہمیں اپنے اسلاف کی فقید المثال قربانیوں کی تقلید میں اس انمول تحفہ خداوندی کا حقیقی جانشین بننے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ بلاشبہ ، مادرِوطن کو درپیش موجود چیلنجز سے بطریق احسن نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد و یگا نگت کی ضرورت ہے۔

پاک فضائیہ

مزید : صفحہ آخر