تحر یک احتساب کر پشن کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی،چوہدری محمدسرور

تحر یک احتساب کر پشن کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی،چوہدری محمدسرور

لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ ظلم، نا انصافی اور کر پشن پر خاموشی بھی جرم ہے،اپوزیشن جماعتوں کو ملک بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا ، تحر یک احتساب کر پشن کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی،کر پشن کے’’کنگ ‘‘ملک کو تباہ کر رہے ہیں ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے،قائد اور اقبال کے پاکستان کو کر پشن کا گڑھ بنانیوالے قومی مجرم ہیں ن کو ہر صورت حساب دینا ہوگا،ملک میں عمران خان کے سواکوئی تبدیلی نہیں لا سکتا۔ جشن آزادی کے موقع پر تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان کو آج جہاں دہشت گردی سے خطرہ ہے وہیں بد قسمتی سے ملک میں کر پشن اور لوٹ مارکر نیوالے بھی سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ ساتھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ملک میں احتساب کیلئے باہر آنا ہوگا ورنہ قوم انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ۔

مزید : صفحہ آخر