چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر بیورو میں مقیم بچوں کیلئے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتما م کیا گیا اور کیک کاٹا گیااس کے علاوہ بچوں نے ملی نغمے،ٹیبلو اور تقاریر بھی پیش کیں، بچوں کے درمیان پاکستان کے موضوع پر پینٹنگ کامقابلہ بھی ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقریب منانے کا مقصد پاکستان اور اس کی آزادی کے متعلق آگاہی دینا تھا۔ تقریب کے اختتام پر چیئر پرسن نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور کیک کاٹا۔

مزید : صفحہ آخر