ملکی ترقی کیلئے اقلیتوں کوبھی کرداراداکرناچاہئے،صدیق الفاروق

ملکی ترقی کیلئے اقلیتوں کوبھی کرداراداکرناچاہئے،صدیق الفاروق

لاہور (خبر نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء او ر سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 14اگست کا دن قائد اعظم کے فرمان اور اصولوں پر عمل کرنے اور محنت اور ایمانداری سے زندگی بسر کرنے کی یاد دلاتا ہے ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں بھی پاکستانی ہیں ملک کی ترقی و قومی خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کوکردار ادا کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس میں منعقدہ اقلیتی برادری کے ہمراہ جشن آزادی کی موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سیکرٹری بورڈمیاں عبدالقدیر ،ا یڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،سمیرا رضوی سمیت افسران و ملازمین اور اقلیتی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔چیئرمین بورڈ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیو ں کے بعد حاصل ہوا اور جس مقصد کے لیے پاکستا ن قائم ہوا اس کے حصول کے لیے ہمیں عملی اقدامات کرنے ہو ں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بانی پاکستان کے فرمان کے مطابق ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں ، بورڈ آفس میں پرچم کشائی کے تقریب کے موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن سمیت سلامتی اور باہمی اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر