سپیکر قومی اسمبلی نے وزراء کی مشاورت کے بغیر ایجنڈا جاری کرنے پر دو افسروں سے تحریری وضاحت طلب کر لی

سپیکر قومی اسمبلی نے وزراء کی مشاورت کے بغیر ایجنڈا جاری کرنے پر دو افسروں سے ...

اسلام آباد (تجزیہ نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کا غلط ایجنڈا جاری کرنے پر اسمبلی کے دو افسروں سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ یہ ایجنڈا اسمبلی کے خصوصی سیکرٹری قمر سہیل لودھی اور جائنٹ سیکرٹری مشتاق نے جاری کیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 3 اگست کو وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کے ساتھ مشاورت کے بغیر ایجنڈے پر سائبر کرائمز کے متعلق بل رکھ دیا گیا۔ اس بل پر پہلے روز حکومت کو سبکی ہوئی کیونکہ بل منظور نہ ہوسکا دونوں وزراء نے مشاورت کے بغیر بل ایجنڈے میں رکھنے پر احتجاج کیا تو سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں افسروں کو اپنے چیمبر میں بلا کر وضاحت طلب کی تو دونوں نے تمام تر ذمے داری اسمبلی کے ایک سپرنٹنڈنٹ حسن گیلانی پر ڈالنے کی کوشش کی تاہم ایک اسسٹنٹ امجد نے سارا کچا چٹھا کھول دیا جس پر سپیکر نے دونوں افسروں سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر