عمران خان نے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیا

عمران خان نے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کی کو رکمیٹی کا اجلاس کل ( منگل ) کو طلب کرلیا ہے اس اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر غور کیا جائے گا اور حکومت مخالف تحریک کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے راہنماؤں سے باضابطہ تجاویز بھی لی جائیں گی ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی تمام ریجنل تنظیموں سے تحریک کی تیاریوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے، ان کی روشنی میں عمران خان پی ٹی آئی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر