کیوبا کے سابق صدر فیدل کاستروکو 90ویں سالگرہ پر 90میٹر لمبے سگار کا تحفہ

کیوبا کے سابق صدر فیدل کاستروکو 90ویں سالگرہ پر 90میٹر لمبے سگار کا تحفہ
کیوبا کے سابق صدر فیدل کاستروکو 90ویں سالگرہ پر 90میٹر لمبے سگار کا تحفہ

  

ہوانا(مانیٹرنگ ڈیسک)کیوبا کے مشہور سگار بنانیوالے جوز کاسٹلر نے 90میٹر لمبا سگار کیوبا کے سابق صدر فیدل کاستروکو 90ویں سالگرہ پر کو پیش کرکے ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔چینی نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق دس دنوں کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا یہ سگار انہوں نے اپنے محبوب قائد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے،کوئیٹو کے نام سے مشہور سگار میکر نے یہ کارنامہ دس دن کی محنت سرانجام دیا،ان کا نام ورلڈ گینز بک آف ریکارڈز میں درج کرلیا گیا ہے، سگار کی لمبائی نوے میٹر اور رول ایک میٹر ہے،کوئٹو نے اس موقع پر کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا دن ہے،ہم اپنی پروڈکٹس کے ذریعے ہی اپنے ملک کو دنیا کے سامنے کھڑا کرسکتے ہیں،اس سگار کی بناوٹ کیلئے 80کلوگرام تمباکو استعمال ہوا،انہوں نے 2011ء میں بنایا گیا 81.5میٹر کے سگار کا ریکارڈ توڑا ہے۔یاد رہے کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس قبل 2001ء4 میں 11.4میٹر،2003ء میں14.86میٹر،2005ء میں20.41میٹراور 2009ء میں45.38میٹر کے سگار بنانے کارنامے درج ہیں۔

مزید : صفحہ آخر