3ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے کوٹ ادو کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

3ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے کوٹ ادو کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

کو ٹ ادو (تحصیل رپور ٹر)3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرٹی ایم اے کوٹ ادو کے ملا زمین اور عملہ صفا ئی کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ، ڈسپو زل سسٹم بھی بند، شہر بھر کی گلیوں اور سٹر کو ں پر گند ہی گند ،نا لیوں کا گند ہ پا نی گلیوں میں جمع،شہر بھر میں صفا ئی ستھر ائی کاکام مکمل طور پر ٹھپ ، گندگی سے بدبو اور تعفن پھیل گیا،موذی امراض پھیلنے کا خدشہ،انتظامیہ نے مکمل طور پر چپ سادھ لی، عوام نے جشن آزادی گندگی میں منائی، ایڈ منسٹر یٹر شپ دور میں عوا م بنیا دی مسا ئل حل کر نے کی بجا ئے کروڑوں روپے کے تر قیا تی و تعمیر اتی (بقیہ نمبر2صفحہ12پر )

فنڈ ز ہڑپ کر لیے گئے ،ظلم کی انتہا کئی سا لوں سے ٹی ایم اے کے غر یب ملاز مین اور عملہ صفا ئی کی ما ہا نہ کرڑوں روپے کی گرانٹس بھی ہضم کی جا رہی ہیں ،کرپشن اور بد عنوانیاں کر کے ملا زمین کو 3ما ہ سے تنخو اہوں سے محر وم رکھا جا رہا ہے۔ما ہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے دوسرے روز بھی ہڑتال کی۔ شہری حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے میں بد تر ین لو ٹ ما ر کرکے کرڑوں روپے لو ٹنے والے لٹیروں کو سر عا م عبر تنا ک سزا دیتے کا مطا لبہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر