ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا، شہناز سلیم

ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا، شہناز سلیم

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی).رکن قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم نے کہاہے کہ پاکستان کے قیام کیلئے لازوال قربانیاں دی گئیں. ملک کی سلامتی کیلئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا.پاکستان دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے . انہوں نے ان خیالات کااظہار دارالاطفال میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد نے کہاکہ ملک پاکستان نے ہمیں شناخت دی جس کو برقرار رکھنے اور دنیا میں باوقار مقام(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

دلانے کیلئے کردارادا کرنا ہو گا . نوجوان علم کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں . ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آباؤاجداد کی بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیا. ملک کی سلامتی کیلئے علم کو بطور ہتھیار استعمال کرنا پڑے گا. سماجی کارکن محمد حنیف پتافی ، سمیرا انصاری ، انچارج دارالاطفال زرینہ بی بی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد اکرم او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا . غیرملکی طاقتیں پاکستان کے وجود کو کھوکھلا کرنے کیلئے گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں جنہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا . اس موقع پر بچوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی 69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا او رمٹھائی تقسیم کی گئی . تقریب میں دارالاطفال کے اساتذہ اور سٹاف کے علاوہ 96سے زائد مقیم بچے موجود تھے .

مزید : ملتان صفحہ آخر