غیر قانونی میلہ و ریلی کے انعقاد پر مجید نیازی ،2سرکاری اہلکاروں سمیت 10افراد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
کروڑ لعل عیسن (تحصیل رپورٹر ) بلا اجازت ،غیر قانونی میلہ وریلی کے انعقاد پر پولیس نے مجید نیازی ان کے بھائی دو سرکاری اہلکاروں سمیت10افراد کے خلاف تھانہ کروڑ میں ایک اور مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق پاکستان(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی نے میلہ چودھویں و عرس مخدوم لعل عیسن کا انعقاد مقرر تاریخ چودہ بھادوں 30اگست کے بجائے 12اگست کو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کی اطلاع سنتے ہی باہر کے دکانداروں نے میلہ کے اندر اپنی دکانیں سجا لیں جن کو پہلے مقامی پولیس نے زبانی منع کیا منع نہ ہونے پر پر بزور بازو ان کو بے دخل کیا اسی اثنا ایم پی اے نے انتظامیہ سے اجازت لینے کے لئے درخواست دی جن کو انتظامیہ نے سیکورٹی رستک قرار دیتے ہوئے فوری مسترد کیا بعد ازاں عبدالمجید خان نیازی نے عدالت سے رجوع کیا اور کہاکہ عدالت نے ہمیں میلہ و عرس کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے گزشتہ روز تھانہ کروڑ کی پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ۔
غیر قانونی میلہ