موسم گرما کی تعطیلات ختم‘ تمام سکولز و کالجز آج کھل جائیں گے

موسم گرما کی تعطیلات ختم‘ تمام سکولز و کالجز آج کھل جائیں گے

ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد ، رحیم یار خان (سٹاف رپورٹر، نمائندہ پاکستان، بیورو نیوز ) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملتا ن سمیت پنجاب بھر میں تمام سرکاری سکولز وکالجز آج کھل جائیں گے ‘ نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز سکولوں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

میں آج سے ڈیوٹی شروع کریں گے ‘واضح رہے کہ بیشتر نجی سکولز گزشتہ ماہ ہی کھل گئے تھے ‘آج تمام سکول باقاعدہ تدریسی سلسلہ شروع کریں گے ۔محکمہ تعلیم پنجاب کی طر ف سے پنجاب بھر میں تمام سرکاری نیم سرکاری تعلیمی ادراروں میں یکم جون سے 14اگست تک موسم گرماکی تعطیلات کی گئی تھیں، اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کی جانب سے سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر