ون ویلنگ کرنیوالے کے موٹر سائیکل ضبط کرنیکا حکم، ڈی پی او کو مراسلے جاری

ون ویلنگ کرنیوالے کے موٹر سائیکل ضبط کرنیکا حکم، ڈی پی او کو مراسلے جاری

رحیم یارخان(بیورونیوز)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والے افراد کے موٹرسائیکلز لازمی طور پر ضبط کرنے کا حکم دے دیا، موٹرسائیکل ضبط نہ کرنے اور ون ویلنگ کرنے والوں کو رعایت دینے پر متعلقہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مراسلے جاری کر دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈی پی اوز اور پبلک پراسیکیوٹرز سمیت دیگر متعلقہ حکام کو جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کو دیگر سزا دینے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹرسائیکل ہر صورت ضبط کی جائے ، ڈی پی اوز ون ویلرز کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتیں، موٹرسائیکلز ضبط نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ون ویلنگ کا ارتکاب کرنے پر سزا اور جرمانہ پانے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکلز کی ضبطگی کی رپورٹس آئی جی پنجاب کو بھجوائی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر