صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے مقدمات آن لائن مرتب کرنیکا حکم

صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے مقدمات آن لائن مرتب کرنیکا حکم

رحیم یارخان(بیورونیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے مقدمات آن لائن مرتب کرنے کا حکم دے دیا، عدالتوں کو لیٹر جاری کردیا گیا۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں رجسٹرار ہائی کورٹ لاہور کی جانب سے صوبہ بھر کی عدالتوں کو جاری کئے گئے لیٹر نمبری RHC-64میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عدالت میں کوئی بھی دعویٰ، درخواست یا اپیل وغیرہ دائر کرتے وقت مدعی، سائل، مدعا علیہ کاشناختی کارڈ نمبر ، مکمل پتہ، فون نمبر، ای میل ایڈریس تحریر کرنا لازمی ہو گا جبکہ فریقین کے وکلاء کا نام ، شناختی کارڈ نمبر، ای میل ایڈریس ، وکالت نامہ اور دعویٰ یا اپیل وغیرہ پر تحریر کرنا لازمی ہوگا۔ لیٹر میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے سے دائر شدہ دعویٰ ، اپیل، درخواست و جواب دعویٰ وغیرہ میں بھی مذکورہ اندراجات ضروری ہوں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر