ملک کیلئے جانیں پیش کرنے کا جذبہ ہر پاکستانی میں موجود ہے‘ احمد یار ہنجراء

ملک کیلئے جانیں پیش کرنے کا جذبہ ہر پاکستانی میں موجود ہے‘ احمد یار ہنجراء

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) نوجوان سیاستدان و رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کے بعد حاصل کیا گیاجس کی حفاظت ،سلامتی استحکام اور قیام امن کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے،14اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں مسلمانوں کیلئے خوشی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کا دن ہے،یہ بات انہوں نے تحصیل ایڈ منسٹریشن کوٹ ادو میںیوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اختر منڈھیرا،ایس ایچ او کوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری سمیت ٹی ایم اے کوٹ ادو کا سٹاف بھی موجود تھا،انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء سمیت ہم پاک فوج کی ملکی سا لمیت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنے اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کرتے ہوئے اس ملک کو خوشحالی کی راستے پر گامزن کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا جذبہ ہر محب وطن پاکستانی میں موجود ہے پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں آزادی ملی دریں اثناء جماعت اسلامی کوٹ ادوکے زیرانتظام 14اگست یوم آزادی کے حوالے سے جماعت اسلامی کوٹ ادو کے زیر انتظام پر چم لہرانے کی تقریب ہوئی ،تقریب میں امیدوار پی پی251جماعت اسلامی محمد شفیق اظہرنے خصوصی طورپر شرکت کی اور وطن عزیز کی سلامتی کی دعا کرائی ،تقریب میں چوہدری زاہد اجمل امیر شہرکوٹ ادو‘محمد کاشف نواز،جنرل سیکرٹری کوٹ ادو‘غلام عباس،عبدالحمید ،مشتاق رحمانی ‘چوہدری عاطف لودھی ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر