غیر قانونی عمارتوں‘ ناجائز پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے کیلئے ڈی سی اوز، ٹی ایم ایز سے رپورٹ طلب

غیر قانونی عمارتوں‘ ناجائز پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے کیلئے ڈی سی اوز، ٹی ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت نے غیرقانونی عمارتوں اورناجائزپارکنگ اسٹینڈزکے خاتمے کے لیے ڈی سی اوزاورٹی ایم ایزسے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کوشکایات موصول ہوئی تھیں کہ پنجاب بھرمیں غیرقانونی عمارتوں کی تعمیرکے ساتھ ساتھ ناجائز(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
پارکنگ اسٹینڈزنے عوام کوشدیدپریشان کررکھاہے جس پرنوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکے اضلاع کے ڈی سی اوزاورٹی ایم ایزکواپنے اپنے اضلاع میں قائم غیرقانونی عمارتیں ،زیرتعمیرعمارتوں اورناجائز وغیرقانونی نائزپارکنگ اسٹینڈزبارے رپورٹس طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق غیرقانونی عمارتوں اور ناجائز پارکنگ اسٹینڈزسے عوام کوٹریفک مسائل سمیت دیگرمشکلات کاسامناتھاغیرقانونی عمارتوں اورپارکنگ اسٹینڈزکیخاتمے کے لیے جلد آپریشن کیاجائے گا۔