ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ حاصل کی جارہی ہے ‘ حماد نواز ٹیپو

ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ حاصل کی جارہی ہے ‘ حماد نواز ٹیپو

مظفرگڑھ(نما ئندہ پاکستان +تحصیل رپورٹر ) صوبائی اسمبلی کے رکن حماد نواز خان ٹیپو نے کہا ہے مظفرگڑھ شہر میں صفائی ،نکاسی آب ،گلیوں کی سولنگ نالیوں کی تعمیر وغیرہ جیسے مسائل بلدیہ کے محدود وسائل سے حل نہیں ہو سکتے جسکی بناء پر بلدیہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پنجاب سے 14کروڑ روپے کی خصو صی گرانٹ حا صل کی جارہی ہے ۔جس کے لئے بطور ایم پی اے میں نے خصو صی درخواست کردی ہے ۔گرانٹ وصول ہونے پر یہ رقم بلد یہ کے 47حلقوں میں 30-30لاکھ کے حساب سے برابر برابر کی رقم خرچ کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبے حلقہ کونسلروں کی مشاورت اور نگرانی میں مکمل کرائے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کو نسلر بلدیہ اسرار احمد خان شیروانی کی طرف سے اپنے گروپ کے کونسلروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ بطور مہمان خصو صی خطاب کر تے ہو ئے کیا جسمیں قدوس نواز خان،شیخ اظہر شمیم جنگی،سردار فاروق بک،یاسر اسد خان،شاہنواز خان شانی ایڈووکیٹ، لیاقت پٹھان،منصور تھہیم،عمران یونس مانی، عارف قریشی ،نذیر لغاری سمیت 25کونسلروں نے شرکت کی ۔تاہم چےئرمین اور وائس چےئرمینوں کی نامزدگی کا فیصلہ گروپ کے کونسلروں کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔اور مظفرگڑھ کو مثالی شہر بنا ئیں گے اس مو قع پر 25کونسلروں نے عہد کیا کہ شہر کی ترقی ،خوشحا لی عوام کے مسائل کے حل کے لئے متحد رہیں گے۔

حماد نواز

مزید : ملتان صفحہ آخر