جنرل راحیل سے عامر خان کی ملاقات ٗ اعزازی چمپئن شپ بیلٹ پیش کی

جنرل راحیل سے عامر خان کی ملاقات ٗ اعزازی چمپئن شپ بیلٹ پیش کی

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو ویلٹر ویٹ چمپئن عامر خان نے اعزازی چمپئن شپ بیلٹ پیش کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف اور پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں اور کامیابوں کو سراہا۔ باکسر عامر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کی جانب سے آرمی چیف کی پاکستان میں امن اور سکیورٹی کیلئے خدمات کے اعتراف میں اعزازی چمپئن بیلٹ پیش کی ۔

جنرل راحیل

مزید : کراچی صفحہ اول