ڈیجیٹل لائسنسنگ سسٹم سے سفارش، ٹاؤٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا، آر پی او ملتان

ڈیجیٹل لائسنسنگ سسٹم سے سفارش، ٹاؤٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا، آر پی او ...

ملتان(کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر عوام الناس کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل لائسنسنگ برانچ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر نادر چٹھہ،سٹی پولیس آفیسر محمد اظہر اکرم ،ایس ایس پی سپیشل برانچ محمد شریف ظفر ، چیف ٹریفک آفیسر محمد شریف ، ایس پی ہیڈ کواٹر عبداللہ میمن و دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہید ٹریفک وارڈن محمد شہباز کے والد منظور گو ندل کو خصوصی طور پر سٹیج پر اپنے پاس بیٹھایااور شہید وارڈن کے والد کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سیلو ٹ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل لائسنسگ سسٹم کے تحت سفارش ، ٹاؤٹ مافیا، رشوت خوری اور کرپشن کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ پولیس سسٹم کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدت سے آراستہ کر کے عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارہ مشن ہے۔ ڈیجیٹل لائسنسنگ برانچ میں جہاں شہر ی ایک دروازہ سے داخل ہو کر ناصرف ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اپنی تمام قانونی دستاویزات مکمل کر سکیں گے۔بلکہ میدیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کیلئے ڈاکٹر ، ٹکٹ کاؤنٹر اور سوفٹ ویئر بیس سسٹم پر تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنا دی دگئی ہے۔ ان کاؤنٹرز کی موجودگی نہ صرف لائسنس بنانے کے پرانے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر دے گی۔ بلکہ پولیس کلچر کی تبدیلی میں بھی اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔آخر میں انہوں نے شہید ٹریفک وارڈن محمد شہباز کے والد منظور گوندل کو شیلڈ پیش کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد فیاض سنپال ، ڈی ایس پی ٹریفک میڈم ہمہ نصیب ،ڈی ایس پی ٹریفک تنویر بٹھی، سینئر ٹریفک وارڈن محمد امجد ،محمد شاہدودیگر ٹریفک وارڈن کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر