7منشیات فروش‘ 6ون ویلرز‘ 11 اشتہاریوں سمیت 41 ملزمان گرفتار

7منشیات فروش‘ 6ون ویلرز‘ 11 اشتہاریوں سمیت 41 ملزمان گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی ۔07منشیات فروشوں،03ناجائز اسلحہ رکھنے،06 ون ویلنگ کرنے،02بغیر این او سی گیس ریفل کرنے والوں،04بدکاری کرنے والوں ، 02 پتنگیں فروش اور 11اشتہاری مجرمان سمیت41 ملزمان گرفتار۔ پولیس تھانہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

شاہ شمس نے ملزم عبدالرزاق سے 20لیٹر شراب اور ملزم محمد ندیم سے 20لیٹر شراب برآمد کرکے ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد ناصر سے 120گرام چرس اور ملزم محمد شاہد سے 10لیٹر شراب ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم ذیشان سے 50بوتل ولائیتی شراب ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمود عرف رولا سے 460گرام چرس وٹک رقم330روپے ،پولیس تھانہ کپ نے ملزم محمد رضوان سے 03لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد جاوید سے ریوالور معہ 03گولیاں اور ملزم محمد اقبال سے ریوالور معہ 04گولیاں برآمد کر کے ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اسلم سے پسٹل معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کاشف ، ملزم محمد امجد ، ملزم زوہیب ، ملزم شاہد اقبال اور ملزم محمد علی کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم ادریس کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد اویس سے 20پتنگیں معہ 04گوٹے اورملزم محمد شہباز سے 30پتنگیں معہ 04گوٹے برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم عبدالرؤف اور ملزم منظور کو بغیر اجازت نامہ گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے11اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے01کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ10ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے04اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

پولیس کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر