قبائلی عوام کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا،اقبال ظفرجھگڑا

قبائلی عوام کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا،اقبال ظفرجھگڑا

پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا،فاٹا اصلاحا ت مکمل ہوچکے ہیں ،قبائلی جلد خوش خبری سنے گی۔یوم آزادی کے موقع پر گورنرہاؤس پشاورمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا،اراکین صوبائی اسمبلی اورقبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ قبائلی عوام سخت مراحل سے گزر رہے ہیں جبکہ حکومت انکے دکھوں کا مدواکرے گی فاٹا اصلاحات کے حوالے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات مکمل ہو چکے ہیں اس حوالے سے قبائلی عوام جلد خوشخبر ی سنے گئی ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو بڑی آئینی اور سیاسی جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا ہے جس کے لیے قبائلی عوام نے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں گورنر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج اور عوام کو خراج تحسین کیا اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لیے خصوصی دعابھی مانگی گئی ۔

اقبال ظفرجھگڑا

مزید : کراچی صفحہ اول