کراچی ،یوم آزادی، ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی ،یوم آزادی، ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی کی خوشی میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 گھرانوں کے چراغ گل ہو گئے، جبکہ 3 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔رات 12 بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے یوم آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے اور فائرنگ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 3 خواتین سمیت 13 افراد اندھی گولیوں کا شکار ہو کر مختلف اسپتال پہنچ گئے۔ گلستان جوہر میں ہوائی فائرنگ سے روحیل نامی نوجوان زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جمشید کوارٹر کے علاقے بلوچ پاڑہ میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ جہانگیر روڈ پر ثروت نامی خاتون زخمی ہو گئی۔دوسری طرف لائنز ایریا میں اندھی گولی سے شارق،لیاری کے علاقے کلری میں ولید اور عبدالمالک،ناظم آباد نمبر 2 میں ریحان اور خاتون سدرہ،نیو کراچی کے علاقے گودھرا سوسائٹی میں تراب نشانہ بنا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں رحمت اللہ، نیو ٹاون میں عزیز اور سہراب گوٹھ،بلدیہ، سعید آباد میں ایک خاتون سمیت3 نا معلوم افراد ہوائی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر