حج آپریشن کامیابی سے جاری 50ہزارعازمین حجازمقدس پہنچ گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان سے حج آپریشن 2016ء کامیابی سے جاری۔50ہزار عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ،تمام حجاج خریت سے ہیں ،سرکاری اور پرائیویٹ سکیم 2016ء (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کے لیے 1لاکھ43ہزار 750عازمین نے فریضہ حج ادا کرنا ہے 50فیصد پرائیویٹ سکیم اور50فیصد سرکاری سکیم کے تحت جائیں گے ،4اگست سے حج آپریشن شروع ہوا تھا اور5ستمبر تک جاری رہے گا ،پی آئی اے،سعودی ائیرلائنز،ائیر بلیو،شاہین ائیر لائنزسرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے 40روزہ عازمین کا حج آپریشن مکمل کر رہی ہیں جبکہ پرائیویٹ سکیم میں دیگر ائیرلائنز بھی حصہ لے رہی ہیں لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،کراچی،سکھر،رحیم یار خان،فیصل آباد،سیالکوٹ سے اس سال حج آپریشن مکمل کیا جائے گا۔