پاکستان کی سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،شعیب ندیم

پاکستان کی سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،شعیب ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) اہلسنت والجماعت کے صوبائی نائب صدر شعیب ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پاکستان اسلامی ملک ہے او ہم ر قوت ایمانی کا بھرپور مظاہرہ کرکے بڑے سے بڑے دشمن کو زیرکر سکتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کے قیام کیلئے اسلاف نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وہ چارسدہ میں یوم آزادی کے حوالے سے اہلسنت والجماعت کے صوبائی نائب صدر شعیب ندیم کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر شعیب ندیم اور ضلعی صدر اشتیاق احمد نے آزادی کی اہمیت اور اسلاف کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ مملکت خداداد کے سالمیت و استحکام ہم سب کا فرض ہے ۔ بڑے سے بڑے دشمن کو زیر کرنے کیلئے ہماری قوت ایمانی کافی ہے اور ملک و ملت پر مر مٹنے کیلئے ہم ہر وقت تیار بیٹھے ہیں۔