فاٹا سیکرٹریٹ میں کئی اہم آسامیاں خالی ،قبائلی عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ

فاٹا سیکرٹریٹ میں کئی اہم آسامیاں خالی ،قبائلی عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ

خیبر ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)فاٹا سیکرٹریٹ میں کئی اہم پوسٹیں خالی ،قبائلی عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گیاہے ،ان اسامیوں کی خالی ہونے سے فاٹاکی حالت ذار میں بہتری لانے اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی بحالی کا عمل بھی متاثر ہو رہاہے ،حکومت کو ان پوسٹوں پر فاٹاکے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے تاکہ صحیح معنوں میں اپنے علاقوں کی خدمت کر سکیں،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالرازق شنواری

فاٹاسیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق کے فاٹاسیکرٹریٹ میں گزشتہ کئی مہینوں سے کئی اہم پوسٹیں خالی پڑی ہیں جسکی وجہ سے قبائلی عوام کی مسائل حل ہونے کے بجائے اس میں مذید اضافہ ہو تا جارہا ہے ذرائع کے مطابق کہ فاٹاسیکرٹریٹ میں سیکرٹری فنانس جسکی اضافی ذمہ داری سیکرٹری ٹو گورنر کو دی گئی ہے اس طرح سیکرٹری لاء اینڈ ارڈر،ڈپٹی سیکرٹری لاء اینڈارڈرسیکرٹری سوشل سیکٹرڈیپارٹمنٹ ،سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈنیشن پروڈکشن اینڈلائبوہولڈسمیت متعدد سیکشن آفیسر پوسٹیں خالی پڑی ہیں جبکہ فاٹاتر قیاتی ادارہ (فاٹاڈیولپمنٹ اتھارٹی )کے چیف ایگزیکٹیوکی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر تر قی کے بعد ایف ڈی اے کے سربراہ کی پوسٹ خالی ہے ان اسامیوں کی خالی ہونے سے فاٹاکی حالت ذار میں بہتری لانے کے بجائے مذید خراب ہورہاہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف لنڈیکوتل کے سینئر رہنماء عبدالرازق شینواری نے بتایا کہ موجودہ دور میں فاٹاکی اہمیت بہت زیادہ ہے اس وقت میں اتنے اہم پوسٹیں خالی ہو نا افسوس کی بات ہے ایک طرف فاٹا کے عوام سخت مشکلات سے دو چار ہیں اور دوسری طرف فاٹاسیکرٹریٹ جو فاٹاکے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے کے اتنے اہم پوسٹیں خالی پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹاسیکرٹریٹ فاٹامیں ہونا چاہئے اور خالی پوسٹوں پر فاٹاکے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے تاکہ وہ اپنے علاقوں کے مسائل سے اگاہی کی بنیاد پر اپنے علاقوں اور عوام کا بہتر انداز میں خدمت کر سکیں جبکہ آسامیوں کو پر کرنے کیلئے حکومت فوری طور پر ایکشن لے تاکہ ملک بھر کی طرح فاٹا میں بحالی اور تر قیاتی عمل شروع ہو سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر