عبدالولی خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خصوصی تقریب

عبدالولی خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خصوصی تقریب

مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 70 ویں یومِ آزادی پورے جوش وجذبے سے منایا گیا۔اس سلسلے میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی تھے۔اس موقع پررجسٹرار شیر عالم خان ، پرووسٹ ابرار حسین، ڈائریکٹر اوریکس طارق محمود ، ڈائریکٹر ایڈمن پیر اسفندیاراور تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔پرچم کشائی کی خصوصی تقریب صبح 9 بجے گارڈن کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرپاکستان کے سلامتی اور بقاء کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں اورسانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اوران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اگر معرضِ وجود میں نہیںآتا تو آج ہماری کوئی پہچان نہیں ہوتی۔انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کر نی چا ہیے اور اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لئے صرف کرنی چاہیے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر پاکستان کو ان حالات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا اور اب ہم سب پر فرض ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر احسان علی نے یونیورسٹی میں گریڈ1تا گریڈ 16تک کے ملازمین کے لئے رہائشی پلیٹس کے بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر