وطن عزیز کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،دلدار احمد

وطن عزیز کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،دلدار احمد

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد نے کہا ہے کہ آج یوم آزادی کا دن ہمیں اس رہد کی تجدید کرنی چاہئے کہ ہمیں وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور حفاظت کیلئے اپنے خون بہانے کیلئے تیار رہیں گے ،آزادی کیلئے ہمارے اباؤاجدا نے بے پناہ قربانیاں نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی سی ایم ایچ سکول الپور ی اور گرلز ہائی سیکنڈری سکول لیلونئی میں منعقدہ یوم آزادی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (زنانہ)پروین رحمان نے بھی خطاب کیا اور جشن آزادی پاکستان پر مفصل روشنی ڈالی۔اس سے پہلے انہوں نے جشن آزادی کا کیک کا ٹا اور وطن عزیا کی سلامتی اور خوژحالی کیلئے اجتاعی دعا کی گئی۔ڈی سی شانگلہ دلدارمحمد نے کہا کہہ میں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہئے ،انہوں نے الپوری میں طلباء اور لیلونئی میں طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک وقوم کی تعمیرو ترقی کے خاطر لگن سے پڑھ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے سکول کے طلباء اور طلبات کی حوصلہ افزائی کیلئے پندرہ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول الپوری میں جشن آزادی کی تقریب سے پہلے ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد نے سکول پرنسپل مرزاعلی اور اے ڈی او اورنگزیب خلیل کے ہمراہ ٹھیک آٹھ بجے پرچم کشائی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر