گلگت سے کراچی تک عوام پاکستان کے نام پرمتحدہے ،معراج الہدی

گلگت سے کراچی تک عوام پاکستان کے نام پرمتحدہے ،معراج الہدی

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ گلگت سے کراچی تک عوام پاکستان کے نام پرمتحدہے آزاداورمقبوضہ کشمیرمیں جشن پاکستانی پرچموں کی بہارہندوستان کے خلاف واضح ریفرنڈم ہے امریکہ ،اسرائیل اورہندوستان سن لے پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بناہے ان شاء اللہ قیامت تک قائم ودائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآبادمیں جیوے پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی جلدمنطقی انجام تک پہنچے گی اور کشمیرپاکستان کاحصہ بنے گااور سی پیک کامنصوبہ بھی مکمل ہوگاجماعت اسلامی نے ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کادفاع کیاہے 71 ء میں بھی پاکستان کے دفاع میں جانوں کے نذرانے دیے تھے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی نے کہاکہ پاکستان اسلام کے لیے قائم ہواہے اس کی جدوجہدمیں دیوبندی،بریلوی،اہل حدیث،اہل تشیع مکاتب فکرکے علماء نے حصہ لیاجماعت اسلامی کے بانی مولاناسیدابوالاعلیٰ مودودیؒ نے قیام پاکستان کے لیے فکری موادمہیاکیامسئلہ قومیت تصنیف کی جودوقومی نظریے کاتسلسل ہے تمام مکاتب فکر کے علماء نے پاکستان کواسلامی ریاست بنانے کے لیے متفقہ ۲۲نکات پیش کیے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے اس کی بنیادوں میں ہمارے لاکھوں شہداکاخون شامل ہے ان شاء اللہ اس کے استحکام کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہالت اورکرپشن نے ملک کواندھیروں میں دھکیلاہواہے اس کے خلاف جدوجہدکے ذریعے ہم ملک کوآگے لے جاسکتے ہیں دنیامیں سبزہلالی پرچم کوسربلندرکھنے کے لیے ہرفردکواقبال کامومن بنناہوگا۔دریں اثناء نوابشاہ میں جماعت اسلامی کے تحت او بنائیں پاکستاں مستحکم اور عالیشان موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر اپنی جانو ن کانظرانہ پیش کرتے رہیں گے جماعت اسلامی اس ملک کی نظریاتی اساس کی محافظ ہے جوکرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم چلا کر پاکستانی عوام کے سامنے اشکار کر دیا ہے کہ کرپٹ حکمران محب دطن غریب عوام کے حکمران نہیں ہو سکتے پاکستان اس وقت حقیقی ترقی سے محروم ہے جسکی بنیادی وجہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کا لندن اور واشنگٹن سے ہدایات لینا ہے آج کا پاکستان کرپشن بد امنی بے روزگاری لاقانونیت جسے مسائل میں گھرا ہوا ہے آج کے دن پاکستان سے تجدیدوفا کا دن ہے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک کو اسلامی پاکستان بنانے کے ساتھ ساتھ خوشحال اور عالیشان بنائیں گے لیکن یہ اس وقت ہی مکمن ہے جب قوم کرپٹ قیادت سے نجات اوردیانتدار واہل قیادت کا انتخاب کرے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر