الخدمت کی یتیم بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب

الخدمت کی یتیم بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی آرفن کئیر پروگرام کے تحت جشن آزادی کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جشن آزادی کے اس پروگرام میں سیکڑوں یتیم بچوں نے شرکت کی۔،پروگرام میں بچوں نے قومی ترانوں ٹیبلیو ، تقاریر اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا ۔پروگرام کے مہمان خوصوصی نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی تھے۔انھوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پاکستان ہماری آن اور شان ہے ۔ہمیں اپنی آزادی پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کیو نکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیں یہ آزاد ملک فراہم کیا۔ ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا اور اس ملک پاکستان کی ترقی کے لئے مل جل کر کوششیں کرنی ہوگی آج دشمنان پاکستان ہمارے ملک کے ٹکڑے کرنے سازیشیں رہے ہیں، ملک خداد داد اس وقت آذمائیشوں سے گزر رہا ہے ، ۔ہم سب کو مل کر ان کے یہ عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا اور یہ سب اس وقت ہی ممکن ہوگا جب ہم اپنے ملک کے لئے مخلص ہونگے ۔انھوں نے بچوں سے کہا کہ آپ اس ملک کے معمار ہے اور آپ ہماری آئندہ کا مستقبل ہیں۔ آپ کو بہت محنت کرنی ہے اپنے ملک کی ترقی کے لئے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوانا ہے۔ تعلیم سے لیکر کھیل کے میدان تک کامیابی کے جھندے گاڑنے ہیں۔ دل لگا کر تعلیم حاصل کرنی ہے اور دشمن کے عزائم کو اپنی تعلیم اور صلاحیتوں سے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا میں ترقی پذیر ممالک میں نمبر ایک پر ہوگا۔پروگرام میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات اور شیلڈیں تقسیم کی گئیں ،جشن آزادی کے اس پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لیاری کے عظمت اللہ ،کو آرڈینیٹر الخدمت خواتین کراچی یاسمین آصف، الخدمت آرفن کئیر کے ڈپٹی پروگرام منیجر سید مصعب بن خالد ،صدر بزم ساتھی سید فصیح اللہ حسینی،الخدمت آرفن کئیر سندھ کے پروگرام آفیسر محمد حسین، فیملی سپورٹ آفیسر سید فیصل حسین ،اظہار الحق ، اختر حسین اور جامعہ کراچی اور جامعہ اردوکی طلبہ تنظیم ٹیک ون اسٹیپ (TOS)کے ممبران اور شہر کی مختلف سماجی شخصیات بھی موجود تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر