ڈائریکٹر اطلاعات کے چا چا مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے

ڈائریکٹر اطلاعات کے چا چا مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اطلاعات سندھ ( پریس انفارمیشن،سیکشن) زینت جہان کے چا چا نجم صدیقی کاآج رضائے الٰہی سے مدینہ منورہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ نجم صدیقی صاحب پچھلے کئی عرصے سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے اور عرصہ دراز سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین مدینہ منورہ میں ہی کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کے ساتھ بخشش و رحمت بھرا سلوک فرما تے ہوئے انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر