دہشتگردوں کے بارودی نظریئے کو ختم کرنے کیلئے قوم متحد ہے ثروت اعجاز قادری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پاکستان اور اسلام مخالف بارودی نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے ،پاکستان مخالف ہر نظریئے کوقلم کی طاقت سے ختم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنا ہوگا ،پاکستان کی بقاء اورسلامتی نظریہ پاکستان سے وابستہ ہے‘ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اوراسلام کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے،حقیقی آزادی کا جشن اس وقت ہوگا جب مقبوضہ کشمیرآزادہو کرپاکستان کاحصہ بنے گا، آپریشن ضرب عضب اور ملکی سلامتی کیلئے شہید فوج کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔آج پاکستان بچانے کے لیے پاکستان بنانے والے جذبے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر مرکز اہلسنت سے نکالی جانیوالی عظیم الشان وفائے پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عفائے پاکستان ریلی کا اختتام مزار قائد پر ہوا جہاں پاکستان سنی تحریک کے قائدین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی،ثروت اعجاز قادری نے وفائے پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکلنا ہوگا،ملک و قوم کوفرقہ پرستی ٗلسانیت ٗگروہ بندی اور تعصب پرستی کے خاتمہ سے آزادی دلانے کیلئے قومی پالیسی مرتب کرنی ہوگی اور تمام قوموں کو ان کے حقوق فراہم کرنا ہونگے،آج ہمیں عہد کرنا ہوگا پاکستان بچانے کے لیے پاکستان بنانے والے جذبے سے سرشار ہوکر جدوجہد کرینگے،پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والی قوم آج بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ لاقانونیت ٗدہشت گردی ٗاقرباء پروری ٗرشوت اور موروثیت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے،ہمیں پنجابی، سندھی، بلوچ اور پٹھان نہیں پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے ،صوفیاء کے ماننے والے نظریۂ پاکستان کے محافظ بن کر قومی اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان منانا اورتحریک آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا ہمارا دینی ،قومی وملی فریضہ ہے ،پاکستان کے استحکام کے لئے مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا ،پاکستان سے دہشتگردی کو کتم کرنا ہے تو قومی ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد کرنا ہوگا ،قومی ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن کی بدولت ملک سے دہشتگردی کو کافی حد تک کمزور کردیا ہے ،قومی ایکشن پلان میں رکاوٹ ڈالنے والے جو بھی ہوں ان کا یہ عمل ملک سے مخلص نہیں ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ آج کے اس عظیم دن یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ،پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک جان اور یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند نہیں کئے تو پھر کے خلاف علم جہاد بلند کرنے پر مجبور ہونگے ،بھارت کے خلاف جہاد کیلئے حکومت وقت پر دباؤ بڑھائیں ،پاکستان ایک آزاد اور خود مختار مملکت ہے جس کی حفاظت ہم اپنی جانوں کے نذرانے دیکر کرینگے،یاد رہے سربراہ پاکستان سنی تحریک کی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک تحت ملک بھر میں وفائے پاکستان ریلیاں ،جلسے ،سمینار منعقد کئے گئے 150 زائد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ،یوم وفائے پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد، گراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد،حیدرآباد، سکھر،خیرپور،گوجرانوالہ، ملتان،راولپنڈی،فیصل آباد، گجرات،گلگت،اوکاڑہ، اٹک، بہاولپور،پیرمحل، جھنگ، جہلم، چکوال، حافظ آباد، خوشاب، ڈسکہ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، سرگودھا،ساہیوال، سرائے عالم گیر، سیالکوٹ، شیخوپورہ، صادق آباد، قصور، مریدکے،ملکوال، میانوالی، ٹیکسلا، کوٹلی ستیاں، وزیرآباد، بنوں، چارسدہ، خان پور، گوجرہ،کوہاٹ، لکی مروت، مردان، ہری پور، ٹنڈوالہیار،کشمور، لاڑکانہ، نواب شاہ،جام شورو،نوشیروفیروز، باغ،پلندری، میرپور،قلات،مستونگ، لسبیلہ،نصیرآباد سمیت ملک بھر کے 150سے زائدچھوٹے بڑے شہروں میں