اسلام آباد میں فائرنگ، میاں محمد سومرو کا بھانجا جاں بحق

اسلام آباد میں فائرنگ، میاں محمد سومرو کا بھانجا جاں بحق
اسلام آباد میں فائرنگ، میاں محمد سومرو کا بھانجا جاں بحق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ راجاارشداورملک طارق گروپ کےدرمیان ہوئی۔ زخمی شخص کوتشویشناک حالت میں پمزاسپتال منتقل کیاگیااوراس دوران پمزکے احاطے میں بھی دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ۔جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں