یوسین بولٹ پھر دنیا کے تیز ترین انسان
ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں جاری اولمپکس مقابلوں میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، جمیکا کے یوسین بولٹ ایک بار پھر دنیا کے تیز ترین انسان بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ریوڈی جنیرو میں جاری مقابلوں کے دوران جمیکا کے یوسین بولٹ نے ایک بار پھر دنیا کا تیز ترین انسان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اولپمکس کی سو میٹر ریس میں بولٹ نے مقررہ فاصلہ9.1سیکنڈ میں طے کرکے مسلسل تیسری بار یہ اعزاز اپنے نام کیا جس کے بعد یوسین بولٹ سو میٹر کی دوڑ میں تین طلائی تمغے جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ انھوں نے امریکی کھلاڑی جسٹن گالٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔بولٹ کے دائمی حریف گالٹن، جنھیں دو بار ممنوع ادویات استعمال کرنے کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس مقابلے میں بولٹ سے صرف 0.08 سیکنڈ پیچھے رہے۔اس سے قبل بولٹ 2008 اور 2012 میں سو میٹر، دو سو میٹر اور چار ضرب سو میٹر کی دوڑیں جیت چکے ہیں۔بولٹ نے جنھیں دنیا کا تیز رفتار ترین انسان کہا جاتا ہے فروری میں کہا تھا کہ وہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔