پنجا ب میں سکول کھل گئے، پہلے روز حاضری قدرے کم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں بھر گرمیوںکی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے تاہم پہلے روز بچوں کی حاضری قدرے کم رہی۔تفصیلات کے مطابق ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ، لاہور کے اسکولوں میں بچوں کی تعداد معمول سے کم رہی۔گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے بعد بچے آج سکول جانے کے لیے کافی پرجوش نظر آئے۔ جشن آزادی منا کر بچوں نے وطن کی تعمیر کا جذبہ لیے بستے سنبھالے۔والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے چھٹیوں میں خوب ادھم مچایا لیکن اب صرف پڑھائی پر توجہ دینا ہو گی۔ تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات کو پہلے سے بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی تاہم اغوا کے بڑھتے واقعات کے سبب بچے اور والدین قدرے خوفزدہ ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں جشن آزادی کی تقریبات کے باعث صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رحیم زیاتوال نے گزشتہ روز جشن آ زادی کی تقریبات کے باعث صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیاتھا۔