امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،6افراد ہلاک

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،6افراد ہلاک
امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،6افراد ہلاک

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست الاباما میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹسکالوسا کے ایئر پورٹ سے پرواز کے فوری بعد جہاز سے خرابی کا پیغام موصول ہوا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے تین شادی شدہ جوڑے تھے۔ تینوں جوڑے فلوریڈا میں ڈینٹل کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس اوکسفرڈ جا رہے تھے۔مقامی اخبار ایگل کے مطابق جہاز میں کوئی بچہ سوار نہیں تھا تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے 11 بچے ہیں۔ٹسکالوسا کے قریب نارتھ پورٹ کیمونٹی کے میئر کے مطابق جہاز ایئر پورٹ کے قریب درختوں میں گر کر تباہ ہو گیا اور امدادی عملہ تین منٹ کے اندر جہاز کے ملبے تک پہنچ گیا تھا۔الاباما کے ٹی وی ڈبلیو بی آر سی نے ایک رشتہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دندان ساز میاں بیوی جیسن اور لی شامل ہیں۔اوکسفرڈ ایگل کے مطابق دونوں کے تین بچے تھے اور ان کی عمر دس، سات اور پانچ برس ہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک اور میاں بیوی کے پانچ بچے تھے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں