بھارتی ریاست آسام میں دو دھماکے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ ،2اہلکار ہلاک،چھ زخمی ،فائرنگ کا تبادلہ جاری

بھارتی ریاست آسام میں دو دھماکے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ ...
بھارتی ریاست آسام میں دو دھماکے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ ،2اہلکار ہلاک،چھ زخمی ،فائرنگ کا تبادلہ جاری

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی یوم آزادی کے موقع پر  ریاست آسام میں ہلکی نوعیت کے 4دھماکے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملہ بھی کیا گیاہےجس میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو کشمیریوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے شہر منی پور میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن بھارتی فوج کو نشانہ بنایا گیاہے جبکہ دھماکوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوہاٹہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر مسلحہ افراد کی جانب سے حملہ کیا گیاہے جس میں 6بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جس کے پیش نظر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مزید نفری طلب کر لی ہے ۔کشمیری میڈیا کا کہناہے کہ دو کشمیریوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں تاہم مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں