آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے:شہبازشریف

آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے:شہبازشریف
آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے:شہبازشریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے۔آنے والے وقتوں میں زیادہ پرامن اور زیادہ خوشحال ہو گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال ماضی سے قدرے بہتر ہے اور 2018کا پاکستان زیادہ روشن اور زیادہ پر امن ہوگا۔حکمران جماعت کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تین سال ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھر پور محنت کی ہے جس کے باعث آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی بہتر ہوتی اقتصادی صورت حال کا اعتراف کررہے ہیں۔

مزید : لاہور