سعودی فرمانروا کا یمن آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کیلئے بڑا انعام

سعودی فرمانروا کا یمن آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کیلئے بڑا انعام
سعودی فرمانروا کا یمن آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کیلئے بڑا انعام

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے یمن میں سعودی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اپنے فوجیوں کو بڑا انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان فوجیوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان نے یمن میں سعودی کارروائیوں میں شریک رہنے والے فوجیوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا حکم دیا ہے۔حکم نامے میں سعودی فرمانروا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ایرانی باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے فوجیوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔یمن میں کارروائیوں میں حصہ لینے والوں میں سعودی وزارت داخلہ ، دفاع اور نیشنل گارڈ کے اہلکار شامل ہیں۔

مزید : عرب دنیا