بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ عظیم ہیں: بیرسٹر کاشف رجوانہ

بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ عظیم ہیں: بیرسٹر کاشف رجوانہ
بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ عظیم ہیں: بیرسٹر کاشف رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے صاحبزادے بیرسٹر کاشف رجوانہ گزشتہ دنوں امارات کے دورہ پر آئے تو ان کے اعزاز میں مقامی بزنس مین سردار اختر خان گوپانگ نے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پی ایم ایل این گلف کے صدر چودھری نورالحسن تنویر، پی پی پی گلف کے صدر میاں منیر ہانس، نوابزادہ اسرار احمد خان، ایم پی اے خالد محمود سرگانہ، سہیل اختر گوپانگ، راجہ ابوبکر آنندی، ملک دوست محمد اعوان، خواجہ عبدالوحید پال، غلام عباس بھٹی، محمد امجد تبسم، ڈاکٹر اکبر خان گوپانگ، غلام مصطفی مغل، سہیل گھمن، نوابزادہ عمران خان، عاشق شجرہ، بیرسٹر ملک سہیل اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے۔

اس موقع پر بیرسٹر کاشف رجوانہ نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کی مسلم لیگ کے لئے بہت سی خدمات ہیں یہی وجہ ہے کہ پرانی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے میرے والد محترم رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کیا ہے جس پر ہم اور اہل علاقہ پی ایم ایل این کی قیادت کے ممنون و مشکور ہیں۔ بیرسٹر کاشف رجوانہ نے کہا کہ بیرون ملک بسلسلہ روزگار مقیم پاکستانی وطن کا اصلی سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات ملک و قوم کے لئے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ پاکستان میں معیشت میں استحکام اور مضبوطی اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عشائیہ کی تقریب سے چودھری نورالحسن تنویر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مخالفتوں کے باوجود پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک و قوم سے مخلصی ہے جس کا اعتراف شعور رکھنے والی پاکستانی قوم کو بھی ہے۔ پاکستانی قوم کو اب اتنا شعور آگیا ہے کہ وہ مثبت اور منفی سیاست کو سمجھنے لگے ہیں۔ جس کی حالیہ مثال آزاد کشمیر کے انتخابات ہیں جن میں غیور کشمیری عوام نے دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

پاکستان میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے جو مسلم لیگ ن کے قائدین پراعتماد کا اظہار ہے۔ تقریب کے آخر میں میزبان سردار اختر خان گوپانگ نے تقریب میں شرکت ککرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -