دریائے سندھ میں بڑا ریلا،گڈو اور سکھربیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

دریائے سندھ میں بڑا ریلا،گڈو اور سکھربیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
دریائے سندھ میں بڑا ریلا،گڈو اور سکھربیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل بارشوں کے باعث دریاو¿ں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے کئی مقامات پر سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے، رواں سال کا سب سے بڑا ریلا آج گڈو بیراج سے گزرے گا۔ تفصیلات کے مطابق گڈو اورسکھر بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے، رواں سال کا یہ سب سے بڑا سیلابی ریلا ہے جس کے داخل ہونے کے بعد دونوں مقامات پر درمیانی درجے کی سیلابی صورتحال پید ہوجائےگی۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ گڈواورسکھربیراج کے مقام پرپانی کی سطح بلندہورہی ہے اورآئندہ24 گھنٹوں میں بڑاسیلابی ریلادریائے سندھ میں داخل ہوگا۔ گڈوبیراج پرپانی کی آمد3لاکھ20ہزار6 سوکیوسک اور اخراج 2لاکھ88ہزار3سوکیوسک ریکارڈ کیا گیا، سکھربیراج پرپانی کی آمد2لاکھ31ہزار3سوکیوسک اوراخراج1لاکھ 75ہزار4سو کیوسک ہے۔

مزید : ماحولیات