باپ کے ہاتھوں گاڑی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق، وہ احتیاطی تدابیر جن پر عمل کرکے ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکتاہے، آپ بھی جانئے ‎

باپ کے ہاتھوں گاڑی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق، وہ احتیاطی تدابیر جن پر عمل کرکے ...
باپ کے ہاتھوں گاڑی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق، وہ احتیاطی تدابیر جن پر عمل کرکے ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکتاہے، آپ بھی جانئے ‎

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کار کو ریورس کرتے ہوئے ایک اور بچہ اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جس کے باعث گاڑیاں ریورس کرنے کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بہت سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

ایمریٹس 24/7 کے مطابق جمعہ کے روز افسوسناک حادثے میں ڈیڑھ سالہ صبا اس وقت اپنے باپ کی کار کے نیچے آگئی جب وہ دبئی کے علاقے میں موجود اپنے گھر میں گاڑی ریورس کر رہا تھا۔ یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی گھر میں کھیل رہی تھی اور وہ اپنے باپ کی روانگی کے وقت اسے دیکھنے کیلئے باہر آئی اور گاڑی کے پیچھے کھڑی ہوگئی ۔ جب بچی کے باپ نے گاڑی ریورس کی تو اس کی اکلوتی بیٹی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

اسی طرح کا ایک واقعہ راس الخمیہ میں 2014 میں اس وقت پیش آیا جب ڈیڑھ سالہ بچہ اپنے چچا کو دیکھنے کیلئے اس کی گاڑی کے پیچھے کھڑا ہوگیا۔ گزشتہ سال بھی فجیرہ میں ایک سالہ بچہ اسی طرح کے حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

ماں نے بیٹیوں کے کمرے میں خفیہ کیمرے لگا دیئے لیکن پھر ایسا کام ہو گیا کہ آج بھی رو رہی ہے

اس طرح کے اور بھی بہت سے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن سے بچنے کیلئے ہم مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔

*ہمیشہ گاڑی کو الٹاپارک کریں

جب آپ اپنے گھر میں گاڑی کو الٹا کرکے پارک کریں گے یعنی اس کا رخ باہر کی طرف ہوگا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو گاڑی ریورس نہیں کرنی پڑے گی اور آپ آگے کی طرف جاتے ہوئے اپنی توجہ بھی رکھ سکیں گے۔

*اطراف کا جائزہ

گاڑی کو پارکنگ سے نکالنے سے پہلے ارد گرد کا جائزہ لے کر یہ بات یقینی بنالیں کہ آس پاس بچے تو موجود نہیں اور اگر بچے چھوٹے ہوں تو یہ یقینی بنائیں کہ انہیں کسی نہ کسی نے گود میں اٹھا رکھا ہو۔اس عمل میں آپ کے صرف چند سیکنڈ لگیں گے جو آپ کو عمر بھر کے پچھتاوے سے بچا سکتے ہیں۔

* آئینوں پر بھروسہ نہ کریں

عقب نما یا اطراف کے آئینے آپ کو بعض جگہیں نہیں بھی دکھاسکتے یا پھر ہوسکتا ہے کہ پیچھے کوئی روشنی جل رہی ہو جو بصارت میں خلل پیدا کرسکتی ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اچھی طرح اطراف کا جائزہ لیں۔

*سینسر اور کیمرا

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں آپ اپنی گاڑی میں پیچھے کی طرف کیمرا لگوا سکتے ہیں جس سے آپ کو عقب کا جائزہ لینے میں آسانی ہوگی۔

*بچوں کو آگاہی دیں

بچوں کا ذہن سیکھنے کے عمل میں زیادہ تیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان میں تجسس بھی زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ نئی چیزیں دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے بچوں کو نصیحت کریں کہ وہ گاڑیوں سے دور رہیں بالخصوص اس وقت جب گاڑی کو ریورس کیا جارہا ہو

مزید : عرب دنیا