آئندہ 2 روز تک بالائی خیبر پختونخوا اوراپر پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

آئندہ 2 روز تک بالائی خیبر پختونخوا اوراپر پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا ...
آئندہ 2 روز تک بالائی خیبر پختونخوا اوراپر پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن) ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات