گھرمیں موجود نوجوان سعودی لڑکی نے اپنے والدین کی حفاظت کیلئے بہادری کی نئی داستان رقم کردی ، کاکروچ سے ڈرنے والی لڑکیوں کیلئے نئی مثال قائم کردی۔۔۔

گھرمیں موجود نوجوان سعودی لڑکی نے اپنے والدین کی حفاظت کیلئے بہادری کی نئی ...
گھرمیں موجود نوجوان سعودی لڑکی نے اپنے والدین کی حفاظت کیلئے بہادری کی نئی داستان رقم کردی ، کاکروچ سے ڈرنے والی لڑکیوں کیلئے نئی مثال قائم کردی۔۔۔

  

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں بیس سالہ لڑکی نے سوئے ہوئے والدین کی زندگی بچانے کیلئے بہادری کا زبردست مظاہر ہ کیا اور دو میٹر لمبے زہریلے سانپ کا سر کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی لڑکی کی جانب سے بہادری کا یہ واقعہ مکہ کے نواحی گاو¿ں میںسامنے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیس سالہ لڑکی گھر اپنے گھر میں موجود تھی جبکہ اس کے بوڑھے والدین سو رہے تھے، اسی دوران لڑکی نے والدین کی جانب رینگتا ہوا خطرناک سانپ دیکھا لیکن وہ خوفزدہ نہیں ہوئی۔ لڑکی نے ہمت کی اور ڈنڈے سے سانپ کا سر کچل دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس