50 افراد کو زندہ جلا دینے پر خاتون سمیت 36 افراد کو سزائے موت

50 افراد کو زندہ جلا دینے پر خاتون سمیت 36 افراد کو سزائے موت
 50 افراد کو زندہ جلا دینے پر خاتون سمیت 36 افراد کو سزائے موت

  

کویت سٹی(آن لائن)کویت میں 50 افراد کو زندہ جلا دینے کے الزام میں ایک کویتی خاتون سمیت 36 افراد کو سزائے موت کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے شہر الجہراءمیں 2009 میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک کویتی خاتون نے شادی کے خیمہ کو چاروں طر ف سے آگ لگا دی تھی جسکی زد میں آکر شادی میں شریک مردوں، بچوں اور خواتین سمیت 50 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔قبل ازیں عدالت نے منشیات، سمگلنگ، اغوا، عصمت دری اور قتل کے مقدمات میں 35 افراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا۔

مزید : عرب دنیا