لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار،قید سے مغوی لڑکی بھی بازیاب :ڈی پی او نوشہرہ

لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار،قید ...
لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار،قید سے مغوی لڑکی بھی بازیاب :ڈی پی او نوشہرہ

  

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے نوشہرہ میں کاروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او واحد محمود کا کہناتھا کہ کاروائی کے دوران ملزم کی قید سے ایک مغوی لڑکی کو بھی بازیاب کروایا گیا ہے جبکہ اس سے قبضہ سے نشہ آور اشیاءبھی برآمد کی گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملزم لڑکیوں سے دوستی کر کے بلیک میل کرتاتھا ،ملز م کی کار بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے ۔پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید : جرم و انصاف