سعودی ماں نے کھانے پر نہ آنے والے بیٹوں کو50ہزار روپے کے قریب جرمانہ کردیا

سعودی ماں نے کھانے پر نہ آنے والے بیٹوں کو50ہزار روپے کے قریب جرمانہ کردیا
سعودی ماں نے کھانے پر نہ آنے والے بیٹوں کو50ہزار روپے کے قریب جرمانہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(نیوزڈیسک)اپنے بچوں کو متحد اور ایک ساتھ دیکھنے کی خواہشمند سعودی ماں نے اپنے بیٹوں پرفیملی ڈنر میں شرکت نہ کرنے پر 50ہزار روپے کے قریب جرمانہ کردیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ایمریٹس کے مطابق منا یمنی نامی سعودی خاتون کے گھر میں گزشتہ 25سالوں سے یہ رواج چل رہا ہے کہ جمعہ کی شام تمام خاندان رات کا کھانا ایک ساتھ کھاتا ہے،تاہم گزشتہ جمعہ کو اس کے بیٹے اور پوتے اس کھانے میں شرکت نہ کرسکے جس پر ماں نے دونوں بچوں کو 1500ریال جو کہ تقریباً 41ہزار 900پاکستانی روپے بنتے ہیں جرمانہ کردیا۔اور کہا کہ جرمانہ کی رقم سے آئندہ جمعہ کو پورے خاندان کیلئے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔
سعودی اخبار صدا کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹوں اور پوتوں کو واضح کردیا کہ اگر وہ ہفتہ وار عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے تو انہیں 1500ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -