آسٹریا میں انوکھی ڈرون ریس۔۔۔

آسٹریا میں انوکھی ڈرون ریس۔۔۔
آسٹریا میں انوکھی ڈرون ریس۔۔۔

  

ریوٹے(مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریا میں ڈرون ریس چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو عبور کیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں ڈرون ریس کی چمپئین شپ منعقد کی گئی ، مقابلوں میں ڈرون پائلٹس نے خوب مہارت دکھائی۔ ڈرون ریس کاانعقاد لیگ آف چمپئن آسٹریا کے شہر ریوٹے میں ہوا۔ ان مقابلوں میں چالیس ڈرون پائلٹس نے شرکت کی۔ رات کے وقت ہونے والے ان مقابلوں میں پائلٹس نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور ڈرون کے راستے آنے والے تمام رکاوٹوں کو مہارت سے عبور کیا۔ 16 سالہ لیوک بینسٹر نے دو روزہ چمپئین شپ جیت کر اعزاز اپنے نام کیا۔

مزید : کھیل